احد رضا میر کی ڈیبیو فلم ’پرواز ہے جنون‘ کی پہلی جھلک مداحوں میں مقبول

Ahad Raza Mir's debut film 'parwaz hai junoon' is popular among the fans
Ahad Raza Mir's debut film 'parwaz hai junoon' is popular among the fans

:کراچی

پاک فضائیہ پر بننے والی نئی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کے اہم کرداروں کی جھلک جاری کردی گئی۔

فلم’ پرواز ہے جنون‘ کی کہانی پاک فضائیہ کے جوانوں کے گرد گھومتی ہے، جسے معروف مصنفہ فرحت اشتیاق نے تحریر کیا ہے جب کہ اس کی ہدایات حسیب حسن انجام دے رہے ہیں۔

رواں برس عید الفطر پر ریلیز ہونے والی یہ فلم ایکشن، تھرل، انٹرٹینمنٹ اور رومانس سے بھرپور ہوگی۔

اس سے قبل فلم کی کاسٹ میں شامل حمزہ علی عباسی کے کردار کی جھلک ریلیز کی گئی تھی اور اب احد رضا میر کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی ہے، جسے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

hamza ali abbasi

واضح رہے کہ یہ احد رضا میر کی ڈیبیو پاکستانی فلم ہوگی جس میں وہ پاک فضائیہ کے لیفٹیننٹ کا کردار ادا کریں گے۔

ahad raza mir

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے احد رضا میر کے مداحوں نے ان کی پہلی جھلک دیکھنے کے بعد فلم کا بے صبری سے انتظار شروع کردیا ہے۔

فلم کے پوسٹرز جاری ہونے پر سپر اسٹار ماہرہ خان نے بھی داد دی اور فلم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

parwaazhaijunoon

فلم کی کاسٹ میں احد رضا میر اور حمزہ علی عباسی کے علاوہ شمعون عباسی، شفاعت حسین، ہانیہ عامر اور کبریٰ خان شامل ہیں۔

مداح تو ایسے دیوانے ہیں کہ احد رضا میر کے لیے مختلف میمز بھی بنا چکے ہیں۔

memes

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here