تنوشری دتہ کا ناناپاٹیکر کے بعد بالی ووڈ ہدایت کار پر بھی ہراسانی کا الزام

After Nana Patekar, Tanushree Dutta accuses famous film director of sexual harassment
After Nana Patekar, Tanushree Dutta accuses famous film director of sexual harassment

:مبئی

 بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے بعد بالی ووڈ کے ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری پر بھی ہراسانی کا الزام لگادیا۔

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے ایک بھارتی ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  فلم ’’چاکلیٹ، ڈیپ ڈارک سیکریٹس‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ویویک اگنی ہوتری نے مجھے مختصر کپڑے پہن کر رقص کرنے کے لیے کہا اورمجھے ہراساں کرنے کے علاوہ  میرے ساتھ بدسلوکی کی جب کہ اس ڈانس میں میرا کوئی سین نہیں تھا، ہدایت کار کے اس رویے پر میں دنگ رہ گئی۔ 

اداکارہ نے مزید کہا اس واقعے کے وقت سیٹ پر موجود  اداکار عرفان خان  اور سنیل شیٹھی فوراً میری حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے، عرفان خان نے ہدایت کار سے کہا آپ کیا کہہ رہے ہیں شوٹنگ میں اداکارہ کی کوئی ضرورت نہیں اور مجھے معلوم ہے اداکاری کیسے کرنی ہے مجھے اداکاری کرنی آتی ہے۔ میں عرفان خان کے اس عمل کو سراہتی ہوں کیونکہ انہوں نے ہدایت کار کے سامنے میرے لیے آواز اٹھائی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here