بھرپور زندگی جینے کے بعد 93 سالہ خاتون کی جیل جانے کی انوکھی خواہش

After giving a full life, 93-year-old woman has the desire to go to jail
After giving a full life, 93-year-old woman has the desire to go to jail

ہتھکڑیاں لگے حوالات جانا کسی کے لیے بھی خوشی نہیں ہوتی اور شاید یہ کسی کی خواہش ہو لیکن امریکا سے تعلق رکھنی والی معمر خاتون نے اس انوکھی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہیں ہتھکڑیاں لگاکر گرفتار کیا گیا۔

امریکی ریاست مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی خاتون جوزی برڈس کا کہنا ہے کہ وہ قانون کے لمبے ہاتھوں کا ذاتی تجربہ کرنا چاہتی تھیں کیونکہ انہوں نے تمام زندگی اچھے طریقے سے گزاری دی۔

جوزی اس خواہش کو اپنی آخری خواہش قرار دے رہی تھیں اور انہیں ان کی خواہش پر دو آف ڈیوٹی پولیس افسران نے ہتھکڑیاں پہنائیں جو انہوں نے خوشی خوشی پہن لیں۔

جوزی کی پوتی کا کہنا تھا کہ انہیں چائے اور کیک پیش کرنے سے پہلے بہت سختی سے تفتیش بھی کی گئی تھی۔

خاتون کی عمر 93 برس ہے اور ان کی 6 بیٹیاں، 20 پوتے پوتیاں، 28 پڑپوتے اور پڑپوتیاں ہیں جب کہ ان کے بھی دو بچے ہیں۔

جوزی کی پوتی کے مطابق ان کی نانی پر پولیس افسران نے فرضی  چوری کا الزام لگایا اور لگائے گئے الزام کے مطابق جوزی نے کواوپ میں چوری کی ہے جب کہ جوزی کا کہنا ہے کہ وہ کبھی کو اوپ گئی ہی نہیں۔

انہیں باقاعدہ ہتھکڑیاں لگا کر پولیس کی گاڑی میں بٹھا کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں ان سے سختی سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

جوزی کی نواسی کا کہنا ہے کہ حوالات کی سیر سے واپسی پر وہ بہت خوش تھیں اور انھوں نے تمام دن اسی تجربے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گزارا اور ابھی تک اس بارے میں پر جوش ہیں۔

مانچسٹر پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پولیس افسران کی جانب سے بھرپور تجربہ دینا پر وہ بہت خوش ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here