اینڈروئڈ اور آئی او ایس کے لیے 157 نئے ایموجیز کا اضافہ

Add 157 new emojis for Android and IOS
Add 157 new emojis for Android and IOS

 واشنگٹن:

اس سال کے آخر تک اسمارٹ فون کے لیے اینڈروئڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ کے لیے157 نئے ایموجی آئکونز پیش کیے جائیں گے۔ایک غیرمنافع بخش تنظیم ’دی یونی کوڈ کنسورشیئم‘ نے اعلان کیا ہے کہ ایموجیز کی دنیا میں اس سال کے آخر تک مزید 157 نئے ایموجیز کا اضافہ کیا جارہا ہے ان ایموجیز میں ایک جانب تو زیادہ بہتر اسمائلی فیس ہیں تو دوسری جانب کپ کیک، لابسٹر، بحری قزاق کا جھنڈا اور دیگر ایموجی شامل ہیں۔

emojis

ان ایموجی میں بالوں کے آپشن اور مختلف انداز کے بالوں والے چہرے بھی شامل ہیں جن میں گھنگھریالے اور گنج پن کے شکار ایموجی بھی ریلیز کیے جائیں گے۔ دوسری جانب جانوروں کے ایموجی کی تعداد کو بھی بڑھایا گیا ہے جن میں کینگرو، لاما، ہنس اور مچھر قابلِ ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ سرد چہرہ اور پارٹی فیس بھی پیش کیے جارہے ہیں۔

emojis2

اس فہرست میں بعض نئے سپر ہیرو اور ولن بھی موجود ہوں گے۔ علاوہ ازیں سلائی، کڑھائی، سویٹر بننے اور اسکیٹ بورڈنگ کے ایموجی بھی موجود ہوں گے۔

یونی کوڈ کنسورشیئم کی جانب سے اعلان کے بعد ایپل اور گوگل میں سافٹ ویئر بنانے والے ماہرین نے ایموجی کو اپنے اپنے انداز میں بنانا شروع کردیا ہے تاہم آئی فون کے ایموجی اینڈروئڈ فون سے قدرے مختلف ہوں گے۔

اگرچہ اس سال کے آخر تک موبائل فون کے دونوں ورژن سامنے آنا شروع ہوجائیں گے اور ایپل کمپنی ہر سال جون میں اپنا نیا ورژن پیش کرتی ہے تاہم نیا آئی او ایس موسمِ خزاں میں پیش کیا جاتا ہے اور اینڈروئڈ اس سال کے آخر میں ان ایموجیز کو شامل کرے گا۔

اس اضافے کے بعد اسمارٹ فون کے لیے منظور شدہ ایموجیز کی تعداد 2823 ہوجائے گی۔ یونی کوڈ کنسور شیئم کے مطابق اس نے حالیہ دنوں میں ایسے ایموجی متعارف کرائے ہیں جو ہر رنگ اور نسل کے لوگوں کی نمائندگی کرسکیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here