اداکارہ سونم کپور جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

Actress Sonam Kapoor soon to get married Actress Sonam Kapoor soon to get married
Actress Sonam Kapoor soon to get married

:ممبئی

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور رواں برس اپریل میں قریبی دوست اور بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

سونم کپور بھارتی فلم نگری کی صف اول کی ادکارہ ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اداکارہ ور اسٹائل اداکار انیل کپور کی صاحبزادی ہیں اور اس وقت بھی وہ 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اداکارہ طویل عرصے سے بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ دوستی کے باعث خبروں میں ہیں اور کئی بار انہیں اسی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

لیکن اب کپور خاندان سے آنی والی خبروں نے سب کو حیران کر دیا ہے اور اداکارہ کے قریبی دوستوں کے مطابق سونم کپور نے رواں سال اپریل میں شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اداکارہ کی شادی ان کے قریبی دوست آنند اہوجا کے ساتھ بھارتی ریاست راجستھان کے تاریخی شہر جودھ پور میں ہو گی جس میں خاندان کے قریبی افراد اور چند دوست شریک ہوں گے۔

اداکارہ سونم کپور یا ان کے خاندان کی جانب سے شادی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپور خاندان شادی کی تیاریوں کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے اور اسی لیے شادی کی تیاریوں کو سونم کے کزن موہت کی شادی قرار دے رہے تھے لیکن قریبی دوستوں نے سونم کی شادی کی اطلاع دے کر سارا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ سونم کپور اور آنند اہوجا  کو 2 سالوں سے تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جارہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here