بے مثال اداکار قاضی واجد انتقال کرگئے

actor Qazi Wajid passed away
actor Qazi Wajid passed away

:کراچی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا ایک عہد ختم ہوگیا، بے مثال اداکار قاضی واجد 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

قاضی واجد کی گزشتہ روز طبیعیت خراب ہوئی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن رات میں طبیعیت بحال ہونے کی صورت میں انہیں گھر روانہ کردیا تھا ۔

 اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ انہیں تیز بخار اور سینے میں تکلیف تھی۔

ذرائع کے مطابق ان کی آج  صبح دوبارہ طبیعیت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لایا جارہا تھا تاہم رستے میں ہی وہ آج خالق حقیقی سے جاملے۔

قاضی واجد نے لواحقین میں بیوہ اور ایک بیٹی فضیلہ قیصر کو سوگوار چھوڑا ہے۔

قاضی واجد 1930 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔

قاضی واجد نے 25 برس تک ریڈیو میں کام کیا جس کے بعد کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

خدا کی بستی، حوا کی بیٹی، تنہائیاں،پل دو پل اور تعلیم بالغاں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے قاضی واجد نے ان جیسے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

قاضی واجد نے مزاحیہ کردار سے لے کر سنجیدہ کردار میں جاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات کے ساتھ کام کیا جن میں معین اختر، جاوید شیخ، راحت کاظم، قوی اور دیگر شامل ہیں۔

انہیں اردو ادب سے بے حد لگاؤ تھا تاہم اکثر قاضی واجد اردو ادب کی محفلوں میں شرکت کیا کرتے تھے۔

انہیں مقبول فنکاری کی وجہ سےحکومت پاکستان نے 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here