لاکھوں دلوں کی دھڑکن فیروز خان کی شادی کا اعلان

Actor Feroze Khan to tie the knot soon
Actor Feroze Khan to tie the knot soon

:کراچی

معروف پاکستانی اداکار و ماڈل فیروز خان جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔

فیروز خان کی شادی کی خبریں کافی عرصے سے گرم تھیں لیکن اس حوالے سے اداکار کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

اور اب فیروز خان کی بہن اور مشہور اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک نے بتایا ہے کہ وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں اور ان کی بھابھی کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔

 فیروز خان کی شادی 30 مارچ کو جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب 3 اپریل کو منعقد ہوگی، جس کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔

حمیمہ ملک نے بتایا کہ یہ شادی مکمل طور پر گھر والوں کی پسند سے طے کی گئی ہے اور رشتہ ہونے سے پہلے ان کے بھائی اور ہونے والی بھابھی نے ایک بار بھی ملاقات نہیں کی۔

اس سے قبل اداکار فیروز خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں اور رواں برس کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا ‘میں ذاتی زندگی کے بارے میں نہیں بتا سکتا، میں اپنا کام اور ذاتی معاملات الگ رکھنا چاہتا ہوں کیونکہ کام کام ہوتا ہے اور ذاتی معاملات ذاتی ہوتے ہیں اور میں ان کے درمیان فرق رکھنے کا قائل ہوں’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘وہ ایک اچھے ہمسفر ثابت ہونے کی کوشش کریں گے جس کے لیے وہ دعاگو ہیں کہ سب کچھ اچھے سے ہوجائے’۔

اداکار فیروز خان کی شادی کا ایونٹ ممکنہ طور پر کراچی میں ہوگا جس میں اہل خانہ سمیت قریبی دوست شرکت کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here