پشاورمیں ٹریفک وارڈن پرتشدد کرنے والا شہری گرفتار

A man slapped the traffic warden in peshawar
A man slapped the traffic warden in peshawar

شاور میں ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والے شہری کو آئی جی خیبر پختونخوا کے نوٹس کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

شہری کی جانب سے ٹریفک وارڈن پر تشدد کا واقعہ شیر شاہ سوری روڈ پر پیش آیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راستہ نہ دینے پر شہری نے بزرگ ٹریفک وارڈن کو مارا پیٹا، دھکے دیے اور اس پر گاڑی چڑھانے کی کوشش بھی کی۔

ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ شہری کو روکا تو اس نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کی تھی۔

آئی جی کے پی کے نے سی سی پی او کو واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا کے نوٹس کے بعد پولیس نے ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والے شہری ریاض کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم ریاض کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here