شیخوپورہ سے 5 روز قبل لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

7 year missing girl found dead
7 year missing girl found dead

:شیخوپورہ

صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد سے 5 روز قبل لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی کی بوری بند لاش مل گئی۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ کی رہائشی بچی والدین کے ہمراہ فاروق آباد میں اپنے ماموں کے گھر گئی تھی، جہاں سے وہ پانچ روز قبل لاپتا ہوگئی تھی۔

بعدازاں بچی کی بوری بند لاش فاروق آباد کے محلہ گورونانک سے 5 روز بعد ملی۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

بچی کی میت جب لاہور کے علاقے شاہدرہ میں واقع اس کے گھر پہنچی تو اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here