’سعودیہ میں 66 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی‘

66 Pakistanis were Sentenced to Death in Saudi Arabia
66 Pakistanis were Sentenced to Death in Saudi Arabia

:اسلام آباد

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بتایا ہےکہ جنوری 2013 سے اب تک سعودی عرب میں 66 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی۔

سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی عرب میں جنوری 2013 سے اب تک 66 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی جب کہ  سال 2013 میں 10اور 2014 میں 13 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی۔

وزیر خارجہ نےمزید بتایا کہ سال 2015 میں 14، 2016 میں 7 اور 2017 میں 14 جب کہ 2018 میں 8 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی۔

خواجہ آصف نے تحریری جواب میں بتایا کہ سزائے موت پانے والے منشیات، قتل اور عصمت دری کے مرتکب ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here