کندھ کوٹ: چنگچی رکشہ خوشحال خان ایکسپریس کی زد میں آگیا، 6 خواتین جاں بحق

6 women dead, several injured as train hits rickshaw in Kashmore
6 women dead, several injured as train hits rickshaw in Kashmore

:کراچی

کندھ کوٹ کے قریب مسافروں سے بھرا رکشہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی زد میں آگیا جس کے باعث 6 خواتین جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ ہیبت شہید اسٹیشن اور کندھ کوٹ کے درمیان ریلوے کراسنگ پر چنگچی رکشہ مسافر ٹرین کی زد میں آگیا۔

ترجمان کے مطابق حادثے میں 6 خواتین موقع پر جاں بحق اور دیگر زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے وقت چنگچی رکشے میں خواتین سمیت 15 افراد سوار تھے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی کشمور کو حادثے کی جگہ امدادی کاروائی کی ہدایت کی ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here