ہواوے نے 30 ممالک کے ساتھ 5G ٹیکنالوجی کے 46 تجارتی معاہدے کرلیے

5G technology, Huawei has secured 46 commercial contracts with 30 countries
5G technology, Huawei has secured 46 commercial contracts with 30 countries

چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے 30 ملکوں سے فائیو جی ٹیکنالوجی  کے 46 تجارتی معاہدے کرلیے۔

کمپنی کے مطابق اس نے دنیا میں سب سے بہتر درجہ بندی رکھنے والے ایک لاکھ سے زائد 5G بیس اسٹیشنز بھیجے ہیں۔

ہواوے کا کہنا ہےکہ وہ چین کی 5G ٹیکنالوجی کے تجارتی استعمال کے لیے مکمل تیار ہے۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق ہواوے نے فروری 2018 میں دنیا کے پہلا ٹرمینل ڈیوائس اور پہلی 5G کال کا آغاز کیا۔

چین کی وزارت صنعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی نے چائنا براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک اورملک کے تین بہترین آپریٹرز، چائنا ٹیلی کام، چائنا موبائل اور چائنا یونی کام 5G کے کمرشل استعمال کے لائسنس جاری کیے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here