گلگت: کارگاہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 2 زخمی

3 security personnel shot dead by unknown firing at Kargah Police station
3 security personnel shot dead by unknown firing at Kargah Police station

:گلگت

گلگت بلتستان کے علاقے کارگاہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

 دوسری جانب پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارگاہ میں علی الصبح پولیس چوکی پر 8 سے 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے  جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here