مسلم لیگ (ن) کے مزید 3 اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شامل

3 members of the PML-N joins PTI
3 members of the PML-N joins PTI

:اسلام آباد

مسلم لیگ ن کے مزید تین اراکین اسمبلی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کرنے والوں میں ایم این   اے افضل خان، ایم پی اے غضنفر عباس اور عامر عنایت شامل ہیں۔

چند روز قبل بھی عمران خان سے (ن) لیگ کے ایم این  اے سردار عاشق گوپانگ، ایم پی  اے عامر گوپانگ اور ایم پی  اے سبطین رضا نے ملاقات کی اور تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

جھنگ سے ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ نذیر سلطان نے بھی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here