لاہور: داعش سے تعلق رکھنے والے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

3 alleged terrorists arrested in lahore
3 alleged terrorists arrested in lahore

:لاہور

پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقے مغلپورہ میں کارروائی کرکے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں عبد الرحمن، عامر سلیم اور شعیب الرحمن شامل ہیں۔

گرفتار ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا جاتا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ڈیوائسز بھی برآمد کی گئیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here