دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

2nd T20: Pakistan's batting continues against New Zealand
2nd T20: Pakistan's batting continues against New Zealand

:آک لینڈ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

آک لینڈ کے ایڈن پارک گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم میں آج محمد نواز کی جگہ احمد شہزاد کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور پاکستان کے پاس سیریز بچانے کا آج آخری موقع ہے۔

میچ سے قبل پریکٹس

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ایڈن پارک گراؤنڈ میں وارم اپ پریکٹس کی۔

پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑی

فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، سرفراز احمد (کپتان/وکٹ کیپر)، عمر امین، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد ، رومان رئیس

نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل کھلاڑی

مارٹن گپتل، کولن منرو، کین ولیم سن (کپتان)، ٹوم بروس، گلین فلپس، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مچل سینٹنر، بین وہیلر، اش سودھی، سیٹھ رانسے، ٹرینٹ بولٹ

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here