اگلے وزیراعظم کا اعلان نواز شریف نہیں 20 کروڑ عوام کریں گے، خورشید شاہ

20 crore people will decide next Prime minister not Nawaz Sharif, Khursheed Shah
20 crore people will decide next Prime minister not Nawaz Sharif, Khursheed Shah

:پنوعاقل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگلے وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے یا بلاول بھٹو، اس حوالے سے فیصلہ نواز شریف نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کریں گے۔

پنوعاقل میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیسے فیصلہ کرسکتے ہیں کہ اگلا وزیراعظم کون ہوگا، شہباز شریف، بلاول بھٹو یا عمران خان میں سے کون اگلا وزیراعظم ہوگا اس کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب آج پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا اور دوسرا کہتا ہے کہ مجھے کیوں بلایا جب کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ پارلیمنٹ میں ارکان نہیں ہوتے، میں نے کہا کہ یہ میاں صاحب کی کمزوری ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو تھوڑا وقت اور مل جاتا تو فاٹا والے آج پاکستان کا حصہ ہوتے، ہم تاریخ لکھیں گے اور پیپلز پارٹی ہی فاٹا کو اس کے حقوق دلائے گی۔

Qamar Zaman Kaira

دوسری جانب فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات وقت پر چاہتی ہے، ہم الیکشن میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے، چاہے پرانی مردم شماری پر ہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو کبھی بھی ڈی ریل نہیں ہونے دیں، پیپلزپارٹی ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیوں کی سیاست کے خلاف رہی، کبھی اس کو سپورٹ نہیں کیا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف اداروں کے درمیان تصادم کی کوشش کررہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا، عدالت کو سکھا شاہی کہنا، اس سے بڑی عدلیہ کی توہین نہیں، نوازشریف عدالت کےخلاف تحریک چلارہے ہیں دیکھتے ہیں کیا کرتے ہیں۔

پی پی رہنما نے کہا ملک میں چلتا جمہوری اور سیاسی نظام نوازشریف کے فائدے میں نہیں، جمہوریت کا ڈی ریل ہونا انہیں فائدہ دیتا ہے، وہ ہمیشہ جمہوریت ڈی ریل کرنے میں پیش پیش رہے۔

ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے اداروں کے درمیان تصادم کی کوشش کی، وہ عدلیہ اور فوج پر کیچڑ اچھال رہے ہیں، نوازشریف جو کوکشش کررہے ہیں ایسا نہیں ہوگا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں نوازشریف کی حکومت ہوتے ہوئے بھی ان کی چوری پکڑی گئی، اب ان کا حساب ہورہا ہے، نوازشریف کا سیاسی کیرئیر ختم ہوگیا، انہیں اب پیسے بھی دینے ہوں گے اور جیل بھی جانا پڑےگا۔

ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ ’سانحہ ماڈل ٹاؤن پر باقر نجفی رپورٹ آنے کے بعد حساب ہونا چاہیے، ہم معصوم لوگوں کے خون کا حساب چاہتے ہیں، طاہرالقادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر وہ قانونی دائرے میں پر امن احتجاج کریں گے تو ہم ان کے ساتھ ہوں گے‘۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here