مسلم لیگ (ن) کے 2 اراکین قومی اسمبلی کی پارٹی چھوڑنے کی تردید

2 members of the Muslim League (N) refused to leave National Assembly party
2 members of the Muslim League (N) refused to leave National Assembly party

:اسلام آباد

 مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی رضا حیات ہراج اور رانا قاسم نون نے پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں جانے کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔

رضا حیات ہراج کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب رانا قاسم نون نے  کہا کہ وہ کل بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور انہیں میاں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔

رانا قاسم نون کا مزید کہنا تھا کہ وہ سیاسی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ رانا قاسم نون این اے 153 (ملتان) سے جبکہ رضا حیات راج این اے 156 (خانیوال) سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here