اسلام آباد میں نشہ آور اشیاء کھلا کر گردے نکالنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار

2 arrested in kidney stolen group in Islamabad
2 arrested in kidney stolen group in Islamabad

:اسلام آباد

 وفاقی دارالحکومت میں نشہ آور اشیاء کھلا کر گردے نکالنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں پولیس نے انسانی اعضاء کی پیوند کاری میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 20 رکنی گروہ کا حصہ ہیں جو 32 لاکھ روپے میں گردہ فراہم کرنے کا سودا کرتے تھے۔  ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزمان کے ساتھ کئی نجی اسپتال اور ڈاکٹرز بھی ملوث ہیں۔

ملزمان پنجاب سے بھٹہ مزدوروں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر اسلام آباد لاتے۔ پھر بھٹہ مزدوروں کو نشہ آور اشیاء کھلا کر ان کے گردے نکال لیے جاتے تھے۔ ملزمان انسانی اعضا بھاری قیمت پر فروخت کرتے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جس کی روشنی میں گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here