صوابی جیل کے 19 قیدیوں میں ایچ آئی وی، 4 میں یرقان کی تصدیق

19 prisoner in Swabi jail confirmation of HIV 4 in Jaundice
19 prisoner in Swabi jail confirmation of HIV 4 in Jaundice

:صوابی

صوبہ خیبرپختونخوا کی صوابی جیل کے 19 قیدیوں میں ایچ آئی وی وائرس جبکہ 4 میں یرقان کی تصدیق ہوئی ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق صوابی جیل میں موجود مرد و خواتین قیدیوں کی تعداد 640 ہے، جن میں سے 126 قیدیوں کے بخار، الٹی اور پیٹ کی خرابی کی شکایت پر خون کے نمونے لیے گئے تھے۔

ڈی ایچ کیو صوابی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر شکیل کے مطابق 126 میں سے 19 قیدیوں کے خون کے نمونوں میں ایچ آئی وی وائرس پایا گیا ہے جبکہ 4 قیدی ہیپاٹائٹس سی اور بی میں مبتلا ہیں۔

ایم ایس کے مطابق ایڈز اور یرقان سے متاثرہ افراد کے علاج کو ممکن بنایا جائے گا تاکہ ان موذی بیماریوں سے جیل کے دوسرے قیدیوں کو بچایا جاسکے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here