جائیداد کی خاطر 10 سال کے لڑکے کی 21 سالہ خاتون سے شادی

10 years boy married with 21 years girl for property
10 years boy married with 21 years girl for property

:گوجرانوالا

پنڈی بھٹیاں میں جائیداد کے لیے 10 سالہ نابالغ لڑکے کی 21 سال کی لڑکی سے شادی کردی گئی۔

پنڈی بھٹیاں میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ ہوگئی جہاں ایک ہی خاندان نے جائیداد کی خاطر 10 سال کے نابالغ بچے سے 21 سال کی  خاتون کی شادی کردی، دونوں آپس میں کزن ہیں۔

Allah Ditta

نجی نیوز چینل کے مطابق واقعہ پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں مرزا بھنگسیکا میں پیش آیا جہاں بھائیوں نے گھر کی جائیداد گھر تک محدود رکھنے کے لیے اپنی بہن 21 سالہ مہوش کی شادی نابالغ لڑکے 10 سالہ اللہ دتہ سے کرادی۔

Mehwish

اہل علاقہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 سالہ اللہ دتہ کو 21 سالہ مہوش سے بیاہنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب اس شادی کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورویاکسی قانونی ادارے نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here