ہماری سرزمین پر ہونے والے حملوں کے باوجود ہمارے عزم بلند ہیں

راولپنڈی

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہماری سرزمین پر ہونے والے حملوں کے باوجود ہمارے عزم بلند ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت کو خراج تحسین پیش کیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری سرزمین پر ہونے والے حملوں کے باوجود ہمارے عزم بلند ہیں۔

 

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here