نیب نے شہباز شریف کو حراست میں لے لیا

NAB summons Shehbaz Sharif in clean water company case
NAB summons Shehbaz Sharif in clean water company case

نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو صافی پانی کرپشن کیس میں حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیب پنجاب نے شہباز شریف کو 20 اگست کی صبح 11 بجے آشیانہ اقبال ہاسنگ اسکیم میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

اس کے علاوہ نیب 56 کمپنیز کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔

نیب نے آشیانہ اقبال ہاسنگ اسکیم کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here