محلاتی سازشیں

AGHA WAQAR AHMED

پاک و ہند میں حکمرانی کے لئے محلاتی سازشیں کوئی نئی بات نہیں ۔ برصغیرپرطویل ترین حکمرانی کرنے والا خاندان مغلیہ تھا۔ پاکستان کی موجودہ سیاست میں چند ایک خاندان اپنے دورحکومت کو شہنشاہیت کی طرزپرقائم رکھنا چاہتے ہیں مگرافسوس کہ انہوں نے تاریخ کابغورمطالعہ نہیں کیا اورنہ ہی سبق حاصل کیا اگرایسا کرلیتے تو وہ شہنشاہیت کے بجائے عوامی خدمت کی بنیاد پرِ اپنی حکومت قاٗئم رکھنے کی سعی کرتے ۔
مغلیہ شہنشاہ شاہ جہاں اورممتازبیگم کی حکمرانی اور محبت کی یاد گارتاج محل میں دفن ممتاز بیگم اور شاہ جہاں کی اولادیں تو آٹھ تھیں مگردو شہزادوں کا حشرحصول اقتدارکی خونی جنگ کا پردہ فاش کرتا ہے۔
جسے ہم ماہر تعمیرات اورشریعہ کے پیروکارمحی الدین اورنگزیب عالمگیر کے نام سے جانتے ہیں اور جس کی تعمیرات میں لاہورکی بادشاہی مسجد قابل ذکرہے اس نے تخت کے حصول لئے اپنے حقیقی بھائی دارشکوہ کا سر اپنے قیدی باپ شاہ جہاں کو پیش کیا تھا اور دوسرے بھائی کامران کی ٓانکھیں نکلوادیں تھیں ۔ حکمرانی کی جنگ میں خونی رشتوں کا قتل معمول کی بات ہوا کرتی ہے۔

حصہ
گزشتہ مضمونبچہ جمہورا
اگلا مضمونفرار

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here