شادی پر فائرنگ کے دوران تین افراد زخمی

(لاہور آن لائن ٹی وی 17 نومبر 2017 )

عمان ، شادی پر فائرنگ کے دوران تین افراد زخمی

مسقط (لاہور آن لائن ٹی وی ۔ 17 نومبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق عمان پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جنکی شادی میں فائرنگ کی وجہ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ عمان کے شہر صنعاء میں ال سدہرہ کے علاقے میں ہونے والی شادی میں آئے ہوئے تین محمانوں کو اسپتال علاج کے لیے لایا گیا جو کہ شادی میں ہونے والی فایرنگ کی وجہ سے زخمی ہوئے تھے۔
عمان پولیس نے اس حادثے کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا کے سرکاری پیج پر دی اور ساتھ ہی ساتھ لوگوں کو خبردار بھی کیا کہ وہ شادیوں میں فائرنگ کرنے سے باز رہیں نہیں تو انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تین لوگوں کو مرہم پٹی کے لیے صنعاء اسپتال لایا گیا تھا۔ شادی کل بروز جمعرات کو تھی جس میں فائرنگ کے دوران تینوں افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مزید کہا کہ وہ کیس کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس نے اسلحے کا استعمال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اسلحے کو بھی قبضے میں بھی لے لیا ہے۔ عمان کے ریاستی قوانین کے مطابق کسی بھی خوشی کے موقعے پر فائرنگ کرنا جرم ہے۔

حصہ
گزشتہ مضمونمریم نواز کا ٹوئٹ
اگلا مضمونپدماوتی

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here