سازش

نواز شریف معنی خیز انداز میں
نواز شریف معنی خیز انداز میں

( لاہور آن لائن ٹی وی )
مبینہ طور پر معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے جو عدلیہ سے ذاتی طور پر پیش نہ ہونے کا استثنیٰ لیا ہے وہ در حقیقت سیاسی میدان گرمانے کے لئے وقت حاصل کیاگیا ہے جبکہ عدلیہ میں استدعا کی گئی تھی کہ میری، میری شریک حیات کے ساتھ “40” سال کی رفاقت ہے اور وہ بیمار ہیں مجھے ان کی تیماد داری کرنے جانا ہے اس لئے مجھے اجازت دی جائے کہ میں شوہر ہونے کی حیثیت سے اپنے جیون ساتھی کی خدمت کروں
اور عدالتی کاروائی میں میرا نمائندہ حاضر ہو ۔
عدالت نے اس درخواست کو مانتے ہوئے نواز شریف کو دس دن کے لئے حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف عدلیہ اور ریاستی اداروں پر وار کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں جس سلسلے میں انہوں نے عوامی مہم چلانے اور سوشل میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کو زیر کرنے کا فیصلہ کر لیا جس سلسلے میں نواز شریف جلسے جلوسوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ایک مہم جوئی کرنے جا رہے ہیں
اس ضمن میں ہر “ایم،این،اے ” کو ٹاسک دے دیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کمپین کے لئے ایک میڈیا گروپ بنائیں جس کا خدوخال مریم نواز کے میڈیا گروپ کی مانند ہو اور جو حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ اپنے مخالفین پر بھر پور وار کرے یہ ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی ایک سازش ہے اس سازش کے پیچھے کون سے عوامل ہیں یہ نواز شریف سے بہتر کوئی نہیں جانتا ۔
اس حقیقت کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے کہ جس وجہ سے عدلیہ نے انہیں عدالتی پیشیوں پر ذاتی طور پر حاضر ہونے سے استثنیٰ کیا ہے مگر وہ لندن نہیں جائیں گے یہ ایک اور غلط بیانی ہے جو نواز شریف نے عدلیہ سے کی وہ آ ئیندہ آنے والے دنوں میں قومی اسمبلی کے ہر رکن سے ملاقات کریں گے کیونکہ انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ پارٹی میں “90” اراکین ان سے منحرف ہو چکے ہیں اور وہ “90” اراکین کسی بھی حالت میں عدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف محاز آرائی کرنے کے حق میں نہیں ۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here