تمام نیوز چینلز عارضی طور پر آف ایئر

وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نیوز چینلز عارضی طور پر آف ایئر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیمرا نے یہ اقدام وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد اٹھایا ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام نیوز چینلزعارضی طور پر  آف ایئر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ٹیلی ویژن کے علاوہ تمام چینلز بند کردیے گئے ہیں جبکہ سرکاری ٹی وی کی نشریات بدستور جاری ہیں۔

اس سے قبل پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو فیض آباد میں دھرنے کے شرکا کے خلاف آپریشن کی براہ راست کوریج نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here