ایم کیو ایم کی لڑائی سے فائدہ اٹھانا نہیں چاہتے، مصطفی کمال

Mustafa Kamal
Mustafa Kamal

:کراچی

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی لڑائی سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے،  جو راستہ میں نے چھوڑ دیا اس پر دوبارہ نہیں جاؤں گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیِ کمال کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز سے شہر قائد میں مخصوص صورتحال برپا ہے، کئی دنوں سے جاری صورتحال پر کوئی مؤقف نہیں دیا اور یہ نہیں ثابت کرنا چاہتے تھے کہ ہم لڑائی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ 2 سالوں سے جاری کام فائدے یا نقصان کے لیے نہیں کیا، ہم نے پارٹی کے بڑے بڑے عہدے چھوڑے اور لوگوں کے حقوق کے لیے نئی بات کی۔

مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کس کے لئے میں نے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے ہاتھ جوڑے، میں بند کمروں میں بھی ہاتھ جھوڑتا ہوں اور سامنے بھی، مہاجر ان تمام حالات میں کہیں اور تو جاسکتے ہیں مگر یہاں نہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جو راستہ میں نے چھوڑا ہے اس پر دوبارہ نہیں جاؤں گا، کوئی لیڈر نہیں مارا جائے گا معصوم لوگ مریں گے، کیا میں آگ اور خون کی سیاست دوبارہ شروع کروں، مجھے آپ کے راستوں کے کانٹے ہٹانے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here